شیخ الازہرنے : انڈونیشیا میں ایک چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب ١١.jpg

امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر شریف نے  اتوار کے دن " ماكاسار شہر  "کے ایک چرچ کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور حملہ آور کی موت ہوگئی، امام نے حادثے کو ایک گھناؤنا جرم قرار دیا ۔  سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹوئٹر کے   اپنے آفیشل پیج پر ایک پوسٹ کے درمیان امام نے دہشت گردی کے اس حادثے پر انڈونیشیا کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو بے گناہوں کو خوفزدہ کرنے اور دلوں میں دہشت پھیلانے کے مترادف قرار دیا۔  اللہ تعالی سے  دعا کرتے ہوئے کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے،  اور ہماری دنیا  کو دہشت گردی کے خطرات اور اس کے شرور سے محفوظ فرمائے ۔پوسٹ  میں کہی گئی عبارت یہ تھی   کہ : مکاسر" شہر میں ایک چرچ کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد ہم  انڈونیشیا کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ، اور ایسے گھناؤنے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں، جن کا مقصد بے گناہوں کو خوفزدہ کرنا، اور امن پسندلوگوں کے دلوں میں دہشت پھیلانا  ہے۔ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ وہ زخمیوں کو جلد صحتیاب کرے۔ اور ہماری دنیا  کو دہشت گردی کے خطرات اور اس کے شر سے محفوظ فرمائے ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025