شیخ الازہر نے مصر کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر کمال جنزوری کی موت پرتعزیت پیش کی: اور زور دے کر کہا کہ : ہم نے ایک وفادار محب وطن کو کھو دیا۔

imam. jpg.jpg

اللہ کے فیصلے پر رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے  ازہر شریف   اور اس کے امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمدطیب شیخ الازہر  شریف   نے مصر کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر کمال جنزوری کی وفات  پرتعزیت کی: جو بروز بدھ 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔  اور  ازہر شریف  نے زور  دے کر کہا کہ : مصر نے ایک وفادار محب وطن کو کھو دیا۔ انہوں نے اپنے ملک کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انہوں نے اہم مراحل پر اس وطن  کی پکار پر لبیک کہنے میں دیر نہیں کی اور مصر کی نشاۃ ثانیہ، اس کی ترقی اور استحکام کی خاطر اپنے قومی فریضے کے دوران محنت، تندہی اور خلوص سے کام کیا۔ امام اکبر نے صدر عبدالفتاح سیسی، مرحوم کے اہل خانہ اور مصری عوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ اور رب العالمین سے دعا کی ہے  کہ وہ مرحوم کو اپنی رحمتوں سے نوازے، اپنے وسیع باغات میں سکونت عطا فرمائے، اور ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر و سکون عطا فرمائے۔{إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَیهِ رَ ٰاجِعُونَ} . ہم اللہ کے لیئے  ہیں اور  ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025