شیخ الازہر نے مشیخۃ الازہر میں وزیر اوقاف کا استقبال کیا۔
شیخ الازہر نے وزیر اوقاف سے سفارش کی ہے کہ وہ ائمہ اور ان کے امور کی دیکھ بھال کریں۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے، مصری وزیر اوقاف ڈاکٹر اسامہ الازہری سے منگل کی صبح، مشیخۃ الازہر میں ملاقات کی۔
وزیر اوقاف نے امام اکبر شیخ الازہر سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور اپنی اور وزارت اوقاف کے تمام ائمہ اور ملازمین کی طرف اس کامیاب اور اہم دورے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا جو آپ کے جنوب مشرق میں کیا گیا تھا۔ جس کے وسیع علاقائی اور عالمی اثرات تھے۔ یہ آپ کے دور میں الازہر کی کوششوں کی کامیابی اور عالمی سطح پر اس کے کردار کے مضبوط ہونے اور الازہر الشریف پر اسلامی اقوام کے اعتماد کا ایک بڑا اشارہ ہے۔
اپنی طرف سے، امام اکبر نے اس بات پر زور دیا کہ الازہر کا منہج مصر میں مذہبی اداروں کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے، جو اسلام کے حقیقی پیغام کی خدمت کرتا ہے اور وطن کے مفاد، سلامتی اور استحکام کو حاصل کرتا ہے۔ اور اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے دنیا کے تمام مذہبی اداروں کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے محترم جناب ڈاکٹر اسامہ الازہری کو اوقاف کی وزارت سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی، اور امام اکبر نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ ائمہ کے ساتھ حسن سلوک کریں، اور ان کے امور کی دیکھ بھال کریں ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ اپنا کردار ادا کر سکیں، اور عالم دین کو اس کا وہ باوقار مقام مل سکے جس کے ساتھ ہماری پرورش ہوئی، جس میں علم کی عظمت، عاجزی، اعلیٰ اخلاق اور خود اعتمادی شامل ہے۔