روانڈا کے سفیر نے امام اکبر سے روانڈا میں ازہر انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے اور روانڈا کے مسلمانوں کے لیے اسکالرشپ بڑھانے کی درخواست کی
شیخ الازہر : ہم روانڈا کے مسلمانوں کے لیے وظائف بڑھانے اور ان میں سے نصف کو طب، فارمیسی، انجینئرنگ اور زراعت کی تعلیم کے لیے مختص کرنے کے لیے تیار ہیں۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے قاہرہ میں روانڈا کے سفیر ڈین منبودا سے منگل کو مشیچۃ الازہر میں ملاقات کی، اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دورے کے دوران روانڈا کے سفیر نے شیخ الازہر سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے ان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور الازہر کی جانب سے روانڈا کو فراہم کردہ تعاون کو بھی سراہا۔ خاص طور پر اپلائیڈ علوم کے شعبوں میں؛ جیسے میڈیکل، فارمیسی، انجینئرنگ، زراعت، اور الازہر انٹرنیشنل اکیڈمی برائے تربیتی ائمہ اور مبلغین میں روانڈا کے اماموں کی تربیت، اور روانڈا میں ازہر انسٹی ٹیوٹ کا قیام پر شکریہ ادا کیا۔ تاکہ ملک میں جامعہ الازہر کی شاخ قائم کرنے کا بیج ثابت ہو سکے۔
اپنی طرف سے، امام اکبر نے مصر اور روانڈا کے درمیان تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا، اور الازہر کے ایلچیوں کی تعداد میں اضافے کے لیے الازہر کی تیاری اور روانڈا میں مسلمانوں کے بچوں کو سالانہ 26 وظائف فراہم کیے جانے پر زور دیا۔ جو روانڈا کے معاشرے اور اس کے اندرونی چیلنجوں کے مطابق ہوں، اور اسکالرشپ کا نصف حصہ میڈیسن، فارمیسی، انجینئرنگ اور زراعت کے لیے مختص کرنے کا عندیہ دیا۔