شیخ الازہر نے مفتی جمہوریہ کو جنوب مشرقی ایشیا کے دورے پر مبارکباد دینے کے لیے ان کا استقبال کیا

شيخ الأزهر يستقبل مفتي الجمهوريَّة للتهنئة بجولة فضيلته إلى جنوب شرق آسيا.jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے بروز بدھ مشیچۃ الازہر میں  ڈاکٹر شوقی علام، مفتی اعظم مصر؛ سے شیخ الازہر کے جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے نتائج پر مبارکباد دینے کے لیے ملاقات کی۔
 
میٹنگ کے آغاز میں، جمہوریہ کے مفتی اعظم نے اپنے عظیم الشان امام کو جنوب مشرقی ایشیا، جس میں ملائیشیا، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا شامل تھے، کے کامیاب دورے سے صحیح سلامت واپسی پر دلی مبارکباد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا  کہ یہ دورہ الازہر کی قبولیت اور دنیا میں اس کے امام  اکبر کے احترام کی عکاسی کرتا ہے، یہ جس عظیم علمی اور مذہبی قدر کی نمائندگی کرتا ہے وہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے ایک مرجع ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ایک کامیاب سفر تھا جس سے خدا نے ملت اسلامیہ کو فائدہ پہنچایا، اور اس سے ظاہر ہوا کہ الازہر الشریف دنیا بھر میں معروف اسلامی ادارہ ہے۔ اس نے عالم اسلام میں شیخ الازہر کے لیے مخلصانہ محبت اور عظیم حیثیت کی تصدیق کی۔
اپنی طرف سے، امام  اکبر نے جمہوریہ کے مفتی اعظم کو مشیخۃ الازہر میں خوش آمدید کہا اور دارالافتاء کانفرنس کی کامیابی اور خوشحالی کے لیے پرخلوص دعاؤں کا اظہار کیا، اس بات پر زور دیا کہ الازہر ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حصول کے لیے مصر میں مذہبی اداروں کی کوششوں کی حمایت کرنے کا خواہاں ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے مذہبی اداروں اور اسلامی مراکز کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو اسلام کے رواداری کے پیغام کو پھیلانے اور اعتدال اور وسطیت کو فروغ دینے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
جمہوریہ کے مفتی اعظم نے اپنے امام اکبر کو دارالافتاء کانفرنس میں شرکت اور افتتاح کا دعوت نامہ پیش کیا جو اس ماہ جولائی کی 29 تا 30 تاریخ کو "ایک تیز رفتار دنیا میں فتویٰ اور اخلاقی تعمیر" کے عنوان سے منعقد کی جائے گی۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024