شیخ الازہر نے 23 جولائی کے شاندار انقلاب کی سالگرہ پر صدر سیسی اور مصریوں کو مبارکباد دی ہے

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے جناب صدر عبدالفتاح السیسی، صدر جمہوریہ، اور عظیم مصری عوام کو تہہ دل 23 جولائی کے شاندار انقلاب کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
 
الازہر اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ 23 جولائی کا انقلاب مصر کی تاریخ میں ایک نئی صبح کا جنم تھا۔ کیونکہ اس سے پے در پے قبضے کے دور کا خاتمہ ہوا۔ اور ملک، اس کے لوگوں، اس کی صلاحیتوں اور انصاف کے حصول اور جو کچھ چوری کیا گیا تھا اسے واپس لینے لیے مصری ریاست کو مضبوط قومی بنیادوں پر استوار کیا گیا، مصریوں نے فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی کی سب سے شاندار مثال قائم کی جس سے یہ انقلاب کامیاب ہونا مقدر ٹھہرا۔
 
الازہر مصر کے تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ مصر اور اس کے عظیم لوگوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے پوری تندہی اور استقامت کے ساتھ کام جاری رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے مصر کو تمام نقصانات اور برائیوں سے محفوظ رکھے، اور ہمیں مزید سلامتی، حفاظت، امن اور استحکام سے نوازے۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025