شیخ الازہر نے الازہر ہائی اسکول کے اعلیٰ پوزیشن ہولڈر طلباء کو مبارکباد دینے کے لیے فون کال کی، ان کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کیا۔
شیخ الازہر نے الازہر ہائی اسکول کے اعلیٰ پوزیشن ہولڈر طلباء کو خوشی اور مسرت سے نوازا اور انہیں فون کالز کے ذریعے بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے بروز منگل، نے تعلیمی سال 2023/2024 الازہر سیکنڈری اسکول کے اعلیٰ پوزیشن ہولڈر طلباء کو متعدد فون کالز کیں۔ انہوں نے انہیں ان کے تعلیمی کیریئر کے اس اہم مرحلے میں کامیابی اور بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے ان طالب علموں کو اس سال اپنے سفر کے دوران کی گئی محنت اور مشقت پر تعریف اور فخر کا اظہار کیا۔ اور یہ وقت آیا کہ خدا ان کو ان کی محنت اور تندہی کا بدلہ دیا اور انہیں انتہائی مسابقتی تعلیمی ڈگری میں پہلی پوزیشنوں سے نوازا۔
آپ نے اعلیٰ پوزیشن ہولڈر طلباء کے والدین کو بھی مبارکباد پیش کی، اور کہ انہوں نے بچوں کی حوصلہ افزائی، اور اپنے ساتھیوں کے درمیان نمایاں ہونے اور مطالعہ اور محنت کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور طلباء کو یونیورسٹی کے مراحل میں مزید برتری حاصل کرنے اور اپنے ساتھیوں اور اپنی برادریوں کے لیے ہمیشہ رول ماڈل بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ تاکہ معاشرے میں علم اور برتری اور مستعدی کی ثقافت کو پھیلایا جائے، اور ہمارے پاس پرجوش، محنتی نوجوانوں کی ایک نسل پیدا ہو جو ترقی اور کامیابی کے اسباب کو اپنائے۔ اس سال الازہر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ میں پہلی پوزیشن سائنس سیکشن میں درج ذیل طلباء کی آئی: پہلی پوزیشن: عمر محمد عطیہ محمد عبدالرحمن، میٹ ابو الحسین انسٹی ٹیوٹ دقھلیہ سےکل 648 (99.69%)
دوسری پوزیشن: احمد محمد عامر صدیق احمد، عاصم نجیب جوفیل ماڈل انسٹی ٹیوٹ شرقیہ ، کل 647 (99.54%) ۔
دوسری پوزیشن مکرر: نفیسہ محمد احمد محمد عفیفی، عزبۃ البکری گرلز انسٹی ٹیوٹ غربیہ ، کل 647 (99.54%)۔
دوسری پوزیشن مکرر: مریم عبدالمنعم محمد محمود، دقھلیہ گرلز انسٹی ٹیوٹ ، کل 647 (99.54%)۔
اس سال الازہر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ میں پہلی پوزیشنیں آرٹس سیکشن میں یہ تھیں: پہلی پوزیشن: حبا محسن عبدالرزاق خورشید، بساط انسٹی ٹیوٹ دقھلیہ ، کل 619 (98.25%)۔
دوسری پوزیشن: جنات مصطفی محمد احمد ہمدان، ماڈل انسٹی ٹیوٹ فار گرلز سیکٹر 6 قاہرہ کل 615 (97.62%)۔
دوسری پوزیشن مکرر: مریم ماہر عبداللہ ابراہیم نجار، بنہا گرلز انسٹی ٹیوٹ قلیوبیہ ، کل 615 (97.62%)۔
جمہوریہ کے پوزیشن ہولڈرز میں (نابینا)، طالبہ حبیبہ محمد عبدالفتاح احمد 15 مئی گرلز انسٹی ٹیوٹ قاہرہ ،کل 592 (93.97%) نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جیزہ کے شیخ زید ماڈل انسٹی ٹیوٹ کے طالب علم حمزہ شریف خلف اللہ علی 578 (91.75%) کے ساتھ دوسرے نمبر پر آئے۔
جہاں تک معاہد الازہر فلسطین کا تعلق ہے، تو غزہ گرلز انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ شاہد امجد حسن الدیراوی نے سائنسی سیکشن میں 620 (95.38%) فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن پر حاصل کی۔ اور غزہ گرلز انسٹی ٹیوٹ کی طالبہ مہا مازن علی مھنا نے آرٹس سیکشن میں 554 نمبرز (93.90%) فیصد کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔