شیخ الازہر نے عرب پارلیمنٹ کے سابق صدر احمد جروان کا استقبال کیا
جروان: ہم امن کی اقدار کو فروغ دینے اور تشدد و نفرت کو مسترد کرنے کے میدان میں ازہر شریف کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے آج پیر کے روز مشیخۃ الازہر میں سابق عرب پارلیمنٹ کے صدر اور عالمی مجلس برائے رواداری و امن کے صدر، احمد جروان کا استقبال کیا
ملاقات کے دوران، عالمی مجلس برائے رواداری کے صدر نے امام اکبر اور الازہر شریف کے امن اور بھائی چارے کی اقدار کے فروغ میں کیے جانے والے بڑے اور کلیدی کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس مکمل تعاون کے لیے تیار ہے اور الازہر کے وسیع تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے کیونکہ الازہر عالمی سطح پر امن کی اقدار کو فروغ دینے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے میں ایک قائدانہ ادارہ ہے، اور انسانی بھائی چارے اور بقائے باہمی کی اقدار کو فروغ دینے کے لیے امام اکبر کی ہدایات کے مطابق کام کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
شیخ الازہر نے احمد جروان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے عالمی بحرانوں اور ماحولیات کے مسائل سے نمٹنے کے لیے، مشترکہ ذمہ داری کے تحت مشترکہ اہداف رکھنے والے اداروں کے درمیان مستقل اور مسلسل تعاون ضروری ہے۔