ہزاروں کے مجمع میں شیخ الازہر نے رکن سینئر سکالرز کونسل ڈاکٹر حسن شافعی کی زوجہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کی۔

شيخ الأزهر يؤدي صلاة الجنازة على زوجة الدكتور حسن الشافعي عضو هيئة كبار العلماء .jpg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز نے بروز سوموار بعد از نماز عصرعظیم عالم محترم پروفیسر ڈاکٹر حسن شافعی (رکن ازہر سینئر سکالرز کونسل، عربی اور لسانی اکیڈمیوں کے صدر) کی زوجہ محترمہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کی رغبت کا اظہار کیا۔
 
عزت مآب امام اکبر نے ڈاکٹر حسن شافعی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ عزوجل مرحومہ کو اپنی وسیع رحمتوں کی آغوش میں لے لے اور انہیں کشادہ جنتوں کا مکیں بنائے۔
 
ڈاکٹر حسن شافعی نے عزت مآب امام اکبر کا نماز جنازہ میں شرکت کرنے اور مصیبت کی اس کٹھن گھڑی میں ساتھ دینے  کا اس دعا کے ساتھ تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ اللہ رب العزت انہیں دائمی صحت و سلامتی عطا فرمائے۔
 
جنازے میں وکیل الازہر ڈاکٹر محمد ضوینی، ڈاکٹر نظیر عیاد مفتی جمہوریہ مصر، ڈاکٹر عباس شومان سیکرٹری جنرل ازہر سینئر سکالرز کونسل، ڈاکٹر شوقی علام سابقہ مفتی جمہوریہ، ڈاکٹر نصر فرید واصل رکن سینئر سکالرز کونسل، شیخ ایمن عبد الغنی سربراہ ازہری سکول بورڈ اور ازہر کے رہنماؤں کی قابل قدر تعداد نے شرکت کی۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025