شیخ الازہر نے افریقہ میں عربی زبان کی سپریم کونسل کے صدر سے ملاقات کی
شیخ الازہر: ہم عربی زبان کی ترویج اور اسے ملکوں کی سرکاری زبانوں میں شامل کرنے کے لئے براعظم افریقہ کے ممالک کے ساتھ مکمل تعاون کے خواہاں ہیں۔
عزت مآب امام اکبر شیخ الازہر ڈاکٹر احمد طیب نے بروز جمعرات مشیخة الازہر میں ڈاکٹر حسب اللہ مہدی فضل اللہ سربراہ عریبک سپریم کونسل افریقہ، جاد میں عربی زبان کے معاون اداروں کی جنرل یونین کے سربراہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
عزت مآب امام اکبر نے کہا: بلاشبہ عربی زبان کو کو پھیلانے اور براعظم افریقہ کے ممالک میں اسے سرکاری زبانوں کے ضمن میں لانے کے لئے ازھر شریف مکمل تعاون پیش کرنے کا خواہاں ہے اس بنا پر کہ یہ قرآن کریم کی زبان ہے۔ آپ نے اس امر کی طرف بھی اشارہ کیا کہ بلاشبہ عربی زبان براعظم افریقہ اور عربی ممالک کے بیچ ایک رابطے کا وسیلہ ہے۔ ازہر شریف براعظم افریقہ کی عوام کے لئے عربی زبان کی تعلیم کے مراکز کے قیام کی خاطر تعاون کے لئے، اسے مستقل بنیادوں پر استوار کرنے اور مغربی ثقافتی یلغار کے مقابلے کے لئے اس کی صلاحیتوں میں شدت لانے کے لئے مکمل تعاون کے خواہاں ہیں۔ مغربی یلغار جو کہ نہ صرف فکری و ثقافتی طور پر حملہ آور ہے بلکہ ان ممالک کے ذخائر اور وسائل پر بھی قبضہ کئے ہوئے ہے تاکہ جان بوجھ کر اس سونے کے براعظم کو غربت کے کنویں میں دھکیل کر اس کے سونے کے ذخائر پر کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
دوسری جانب افریقہ میں عریبک سپریم کونسل کے سربراہ نے عزت مآب امام اکبر سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے آپ کی طرف سے کی جانے والی گرانقدر کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ازہر شریف وہ نقطہ آغاز ہے جہاں سے عربی زبان کو دنیا کے مختلف حصوں میں پھیلانے کی تمام تر کوششیں ظاہر ہوئیں اور بلاشبہ عربی زبان کی حفاظت اور ترویج کا اہتمام کرنے والے جملہ اصحاب کی سند ازہر شریف سے جڑی ہوئی ہے اسی بناء پر کونسل عربی علوم کی حفاظت کے میدان میں، اس کے زیر سایہ کام کرنے اور اس کی نگرانی میں متعدد اقدامات اور اس سے متعلقہ منصبوں میں ازہر شریف کے عظیم تجربے سے استفادہ کرنے کی خواہشمند ہے۔