شیخ الازہر نے انڈونیشیا کے سابق صدر کی اہلیہ، قازقستان کے مفتی، اور وزارت اوقاف کانفرنس کے متعدد مہمانوں کا استقبال کیا۔

شيخ الأزهر يستقبل حرم الرئيس الإندونيسي السابق ومفتي كازاخستان وعددًا من ضيوف مؤتمر وزارة الأوقاف.jpeg

شیخ الازہر نے اسلامی حوالہ کی پاسداری اور ان چیزوں سے دور رہنے کا مطالبہ کیا جو اسلام کی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتی،
 
عزت مآب شیخ الازہر امام اکبر ڈاکٹر احمد طیب نے محترمہ سانتا نوریا عبد الرحمن سابق انڈونیشین صدر کی اہلیہ ،ڈاکٹر نور یزبای تغانولی ،مفتی عام ادارہ دینیہ کازاخستان مسلم کے صدر اور کثیر تعداد میں  وزارت اوقاف مصریہ کانفرنس کے مہمانوں کا ڈاکٹر اسامہ الازہری وزیر اوقاف مصریہ کی موجودگی میں مشیخة الأزهر میں استقبال کیا،
 
عزت مآب  امام اکبر نے کہا: وہ معاشرے جو خواتین کو مقام و مرتبہ نہیں دیتے ہیں ،اس کی مثال ایک ٹانگ پر چلنے والی کی طرح ہیں ،ملائیشیا اور انڈونیشیا جیسی خواتین کی کوششوں کی توانائیاں اور تخلیقی صلاحیتوں نے بہت سے شعبوں میں بڑی معرفت پائی ہے، اور مسلم خواتین کی تہذیب کی تیاری اور خواتین کے متاثر کن نمونہ جات پیش کرنے میں مضبوطی سے موجود ہیں۔
 
شیخ الازہر نے وضاحت کی کہ خواتین کو نظرانداز کرنا یا پسماندہ کرنا اسلامی قانون کے منافی ہے، جس نے خواتین کو عزت دی اور انہیں ان کے مکمل حقوق دیے، معاشرے کی تعمیر اور قوم کے مستقبل کی تشکیل میں ان کے اہم کردار کی وجہ سے، خواتین کو نظر انداز کرنے یا ان کے حقوق سے محروم کرنے والے رسم و رواج کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور صحیح اسلامی حوالہ پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، اور اسلامی تعلیمات کے منافی وراثت سے دور رہنے کا مطالبہ کیا۔
 
ان کی جانب سے  اس بات پر زور دیا کہ ازہر شریف ان کا سب سے بڑا حوالہ ہے، اور وہ اس کے نقطہ نظر پر بھروسہ کرتے ہیں، اور صرف اس سے فتویٰ لیتے ہیں، اور یہ کہ انہوں نے اپنے ملکوں میں مسلمانوں کے بچوں کو پڑھانے کے لیے ازہر شریف کے نصاب کا ترجمہ کیا ہے۔ کیونکہ ازہر شریف اعتدال پسند اسلامی حوالہ ہے اور معاشرے میں امن کو فروغ دینے کی بنیادی ضمانت ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ازہر شریف کی طرف سے جاری کردہ فتاوی جات (جو خاص طور پر خواتین کے بارے میں ہیں) کو اپنے ممالک میں ان کی حمایت کے لئے عزت مآب امام اکبر کا شکریہ ادا کیا ،اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ اپنے ملک میں بین الاقوامی طلباء کو ازہر شریف میں تعلیم حاصل کرنے کے لیےمناسب اور بہترین ماحول فراہم کیا جاتا ہے
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025