شیخ الازہر نے سفیر نبیل العربی، سابق وزیر خارجہ اور جامعہ دول عربیہ کے سابق جنرل سیکرٹری کی تعزیت کی
پروردگار عالم کی قضا و قدر پر کما حقہ رضامندی کے ساتھ، عزت مآب امام اکبر شیخ الازہر شریف ڈاکٹر احمد طیب نے سابق وزیر خارجہ اور جامعہ دول عربیہ کے سابق جنرل سیکرٹری جناب سفیر نبیل العربی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مصر ی سفارتکاری، جدوجہد اور مصر کے حقوق کے دفاع اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے کے لیے مثالی نمونہ تھے۔
شیخ الازہر نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور مصری سفارتکاری کے تمام افراد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ کہ وہ ان پر اپنی رحمت اور مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ "انا للہ و انا الیہ راجعون"