شیخ الازہر نے الازہر سیکینڈری سکول کے نابینا طالبعلم یاسر ابراہیم جس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی کی تعزیت کی اور اس کی فیملی سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

پروردگار عالم کی قضا و قدر پر کما حقہ رضامندی کے ساتھ، شیخ الازہر شريف، عزت مآب إمام أكبر ڈاکٹر احمد طیب، نے الأزہر سکینڈری سکول کے نابینا طالبعلم جس نے پورے ملک میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، اسکے لیے تعزیت کی، جو کینسر کی بیماری کی تکلیف کا سامنا اور اس سے خلاصی کے لیے جدو جہد کررہا تھا۔
 
شیخ الازہر نے وفات پانے والے طالب علم کے اہل خانہ، اعزاء و اقارب اور اساتذہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ اسے اپنی وسیع رحمت و مغفرت کی آغوش میں لے لے۔ اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔اور اس کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر  جمیل عطا فرمائے ۔  (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔
 
عزت مآب  امام اکبر نے سربراہ ازہری سکول بورڈ کے ایک وفد کو طالب علم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے کی ہدایت کی۔ 
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025