تھائی لینڈ نے اپنے طلباء کی بہترین دیکھ بھال کرنے پر ازهر شریف کا شکریہ ادا کیا۔
شیخ الازہر نے جنوب مشرقی ایشیا کے اپنے حالیہ دورے کے دوران پرتپاک استقبال پر مملکت تھائی لینڈ کا شکریہ ادا کیا۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف، نے تھائی لینڈ کے سفارت خانے کے ناظم الامور جناب تھانا پوردی گوتھونگ سے ملاقات کے دوران تھائی لینڈ کے ولی عہد وجیرالونگ کورن اور ان کی اہلیہ ملکہ سوتھیدا اور ان تمام سرکاری اور عوامی اداروں کی طرف سے پرتپاک استقبال کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ تھائی لینڈ اور ازہر شریف کے درمیان تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
سفارت خانے تھائی لینڈ کے ناظم الامور نے ازہر شریف کی جانب سے 2800 سے زائد طلباء و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے اور تھائی لینڈ میں مسلمانوں کے بچوں کے لیے 160 اسکالرشپس مختص کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام اکبر کے دورہ تھائی لینڈ پر مملکت اور عوام کی جانب سے زبردست مثبت اور خیر مقدم ہے۔اور یہ دورہ ازہر شریف کے ساتھ مختلف تعلیمی اور تبلیغی میدانوں میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔