شیخ الأزہر نے قومی فلاحی اتحاد کے بورڈ کے چیئرمین کا استقبال کیا اور ضرورت مندوں اور غریبوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

شيخ الأزهر يستقبل رئيس مجلس أمناء التحالف الوطني للعمل الأهلي.jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب نے ڈاکٹر خالد عبد العزیز، قومی فلاحی اتحاد کے بورڈ کے چیئرمین، نوجوانوں اور کھیلوں کےسابق وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سحر نصر، شیخ الأزہر کی مشیر اور بیت الزکوة و صدقات کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر، اور جنرل محمد مصطفی، بیت الزکوة و صدقات کے پروجیکٹس کے ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
 
شیخ الأزہر نے خیرات اور فلاحی تنظیموں کے کردار پر زور دیا، جن کا مقصد غریبوں کی مدد کرنا اور ضرورت مندوں کی صحت اور تعلیم کی خدمات کو بہتر بنانا ہے، تاکہ انہیں بہترین ممکنہ معیار کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے قرآن کی اس آیت کا حوالہ دیا: {اے ایمان والو! اپنے کمائے ہوئے مال میں سے خرچ کیا کرو}، اور اس بات پر بھی توجہ دی کہ وہ محتاجوں اور سب سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں کے کندھوں پر معاشی اور معاشرتی بوجھ کو کم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔
 
شیخ الازہر نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بیت الزکاة و صدقات جو کہ الازہر شریف کا فلاحی ادارہ ہے - یہ ادارہ مال کے انتقال یعنی مال کے جمع کرنے اور خرچ کرنے کے لحاظ سے شرعی قوانین کی مکمل پاسداری کرتا ہے انہی حدود کے تحت مال کو شرعی اصولوں کے مطابق اس کے مقرر کردہ مصارف میں خرچ کیا جاتا ہے۔ نیز اس ادارے کی کوششیں اور خدمات صرف مصر کے محتاج افراد تک محدود نہیں بلکہ ان تمام اسلامی ممالک تک پھیلی ہوئی ہیں جہاں کے لوگ سنگین انسانی حالات کا سامنا کر رہے ہیں، جیسے فلسطین، سوڈان، شام، یمن اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ الازہر اس امر پر زور دیتا ہے کہ امت کی وحدت اور یکجہتی کو برقرار رکھا جائے، جیسا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "مومنوں کی مثال ان کی محبت، ہمدردی اور رحم دلی میں ایک جسم کی مانند ہے، جب جسم کا کوئی حصہ تکلیف میں ہوتا ہے تو سارا جسم بخار اور بے خوابی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔"
 
ڈاکٹر خالد عبدالعزیز نے شیخ الازہر سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا اور قوم کے مقاصد کی حمایت کرنے، انتہائی ضرورت مند خاندانوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے قومی ترقیاتی کاموں کے لئے قومی اتحاد کی کوششوں کا جائزہ لینے، عطیات کے فنڈز کی اچھی ترسیل اور مصر میں خیراتی اور سول سوسائٹی کے مستفید ہونے والوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے میں عزت مآب کے کردار کی تعریف کی۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025