شیخ الأزہر نے الأزہر سکینڈری سکول کے پوزیشن ہولڈرز کی تکریم کی۔اور ان کی کامیابی اور نمایاں کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اكبر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الأزہر شریف، نے 5 ستمبر 2024 بروز جمعرات کو مشیخة الأزہر میں الأزہر سکینڈری سکول میں تعلیمی سال 2024/2023 کے  پوزیشن ہولڈرز کی تکریم کی۔انہوں نے طلباء اور ان کے والدین کا استقبال کیا، ان کی تعلیم میں نمایاں کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔ اور ان کے تعلیمی سفر میں کی گئی محنت و کوشش کے لیے شکریہ ادا کیا۔

عزت مآب امام اکبر نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز طلباء ایک ممتاز الأزہر نسل کی نمائندگی کرتے ہیں، جو اپنے ہم عمر میں ممتاز ہیں۔ یہ طلباء اپنے ہم عصر کی ایک پوری نسل کی نمائندگی کرتے ہیں، جو الأزہر کے منہج پر تربیت یافتہ ہیں، جس نے تاریخ میں کئی بڑے علماء پیدا کیے ہیں۔ یہ اعزاز طلباء اور ان کے خاندانوں کی محنت اور کوشش کا پورا بدلہ نہیں دے سکتا، بلکہ یہ ازہر شریف کی جانب سے اپنے طلباء کی قدر داںی اور ان کی کامیابی پر فخر کا اظہار ہے۔ انہوں نے طلباء کو یونیورسٹی کی سطح پر بھی اپنی کامیابی جاری رکھنے کی ترغیب دی تاکہ وہ مصر کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
دوسری جانب۔ مکرّم طلباء نے عزت مآب امام اكبر کے لیے اپنی محبت اور قدر دانی کا اظہار کیا اور اس اعزاز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الأزہر سے ملاقات ان کا ایک خواب تھا جو آج پورا ہوا، اور یہ اعزاز ان کے لیے مزید کامیابی اور ممتاز ہونے کی تحریک ہے۔ انہیں احساس ہوا کہ ازہر شریف اپنے طلباء کی دیکھ بھال میں سنجیدہ ہے۔ طلباء نے اپنے ہم دوستوں کو بھی محنت، عزم، اور شوق کے ساتھ علم حاصل کرنے کی ترغیب دی، دین اسلام کی تعلیمات اور علم کی قدر کے مطابق عمل کرنے، اور اپنے دین و وطن کی خدمت کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024