شیخ الازہر نے صدر السیسی اور ملت اسلامیہ کو پیغمبر اسلام (صلی اللہ علیہ وسلم)کے یوم ولادت کے موقع پر مبارکباد پیش کی۔

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الأزہر شریف نے صدر عبد الفتاح السیسی اور ملت اسلامیہ کو نبی رحمت اور اسلام و انسانیت کے رسول سیدنا محمد ﷺ کی میلاد کی مناسبت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس موقع پر ملت اسلامیہ اور تمام انسانیت پر خیر، امن، استحکام، اور ترقی نازل فرمائے۔
 
شیخ الأزہر نے اس بات پر زور دیا کہ جب ہم سید الأولین والآخرین ﷺ کی ولادت کا جشن مناتے ہیں، تو ہم دراصل انسانیّت پر نازل ہونے والے نور الہی کی تجلّی کا جشن مناتے ہیں۔ آپ ﷺ  ایک ایسے الہی پیغام کی صورت میں دنیا میں تشریف لائے، جس کے ذریعے امن، محبت، اور رحمت کی تعلیم دی۔ آپ نے سب کے درمیان انصاف قائم کیا اور لوگوں کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف نکالا۔
شیخ الازہر نے وضاحت کی کہ آج دنیا کو پہلے سے کہیں زیادہ آپ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی رہنمائی کی اشد ضرورت ہے جب عالمی ضمیر امن قائم کرنے، جنگوں اور تنازعات کو ختم کرنے، سفاکوں کو روکنے، فلسطین اور دیگر جلتے ہوئے علاقوں میں بے گناہوں کے خلاف جارحیت اور دنیا بھر میں تنازعات کے گڑھوں کو روکنے میں ناکام ہے۔ 
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025