امام اکبر : لیبیا میں جنگ بندی ، امن کی راہ پر ایک اہم قدم ہے
گرینڈ امام ، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب ، شیخ الازہر الشریف نے لیبیا میں جنگ بندی کے دو فیصلوں کو خوش آمدید کہا ، جو لیبیا کے ایوان نمائندگان اور طرابلس میں قومی معاہدے کی حکومت کے دو الگ الگ بیانات کے ذریعے جاری کیے گئے تھے۔ شیخ الازہر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا ، "لیبیا میں جنگ بندی، صورتحال کے استحکام کے لیے ایک امید افزا آغاز ہے اور امن کی راہ پر ایک اہم قدم ہے، اس برادر ملک کے لیے ، جو تقسیم ، تفریق اور مداخلت کے اثرات سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس معاہدے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ، جس کا مقصد لیبیا کے مفاد ، آزادی اور قومی اتحاد کو آگے بڑھانا ہے۔ آج ، جمعہ کو ، طرابلس میں قومی معاہدے کی حکومت نے ملک کے مختلف حصوں میں تمام فوجی کاروائیوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے اگلے مارچ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لیبیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکرعقیلہ صالح نے بھی جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور جامع قومی مفاہمت کے حصول پر زور دیتے ہوئے اسے "قوم کی تعمیر اور اس کے استحکام کو یقینی بنانے کی بنیاد" قرار دیا۔