شیخ الأزہر نے سعودی عرب اور ہالینڈ میں مصر کے نئے سفیروں کا استقبال کیا۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الأزہر نے مصر کے نئے سفیر ایہاب ابو سریع کا سعودی عرب میں اور سفیر عماد حنا کا ہالینڈ میں استقبال کیا۔
عزت مآب امام اکبر نے سفیر عماد حنا اور سفیر ایہاب ابو سریع کو مصر کی نمائندگی کے فرائض سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے کامیابی کی دعا کی۔ آپ نے دونوں سفیروں کو تاکید کی کہ وہ الأزہر شریف کے معاملے پر خاص توجہ دیں آپ نے یہ بھی کہا کہ أزہر شریف ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے، اور اس مقصد کے لیے عالمی الأزہر اکیڈمی کے ذریعے اماموں اور واعظوں کو جدید طریقوں پر تربیت فراہم کرے گا تاکہ وہ انتہاپسندانہ خیالات کا مؤثر جواب دے سکیں۔
سفیروں نے شیخ الأزہر سے ملاقات پر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور عزت مآب امام اکبر کی طرف سے مصر اور دنیا بھر میں اسلام کی معتدل تعلیمات کے فروغ، مکالمے اور رواداری کی اقدار کو تقویت دینے، اور عالمی سطح پر اسلام کی حقیقت کو اجاگر کرنے کے لیے کی جانے والی بڑی کوششوں کی قدر کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ الأزہر شریف کے پیغام کی تکمیل کے لیے درکار تمام کوششیں کرنے کے لیے تیار ہیں۔