آذربائیجان کے شیخ الاسلام نے شیخ الازہر سے ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کی
آذربائیجان کے شیخ الاسلام نے کہا : شیخ الازہر ایک بڑی اسلامی اتھارٹی ہیں جن کی ہم تقلید کرتے ہیں اور جن کے مقام پر ہمیں فخر ہے۔
آذربائیجان میں مسلمانوں کے مذہبی رہنما شکور پاشازادہ، رکن مسلم کونسل آف ایلڈرز نے ائیرپرٹ پر وی آئی پی حال میں عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیئرمین کو تعزیت پیش کی، یہ امام اکبر کے تعزیت قبول کرنے کے لیے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے وطن کی طرف روانہ ہونے سے کچھ دیر قبل پیش کی گئی ۔
شکر پاشازادہ نے آذربائیجان کی قیادت، حکومت اور عوام کی طرف سے شیخ الازہر کو ان کی بہن کی وف ات پر مخلصانہ تعزیت پیش کیاور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں اپنی وسیع رحمت اور بخشش سے ڈھانپے، اور امام اکبر کو صبر اور تسلی عطا فرمائے۔
شکر پاشازادہ نے آذربائیجان کے صدر الہام علیئیف کی طرف سے شیخ الازہر کو سلام پیش کیا اور کہا کہ یہ اہم دور ان کے لیے اور آذربائیجانی قوم کے لیے باعث ہے۔ شیخ الاسلام نے اس بات پر زور دیا کہ یہ دورہ مستقبل میں مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ اور آذربائیجان کے مسلمانوں پر اس کا بڑا اثر پڑے گا۔ اور اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الازہر اس اہم اسلامی اتھارٹی کی نمائندگی کرتے ہیں جس کی ہم قدر کرتے ہیں اور ان کی تقلید کرتے ہیں۔ اپنی طرف سے، انہوں نے آذربائیجان میں شیخ اسلام کی ملک چھوڑنے سے پہلے تعزیت اور الوداع کرنے کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر مسلمان کے لیے اس ملک کا دورہ کرنا باعث فخر ہے۔