اسلام کا اعتدال محور ہے پروگرام "امام الطیب" پانچواں سیزن ۔۔۔2021ء
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف رمضان کے بابرکت مہینے میں اپنا پروگرام " امام الطیب" پانچویں سال کے لیے پیش کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں دین اسلامی کی خصوصیات، اسلام کے اعتدال کا معنی، اس اعتدال کے مظاہر، شرعی تکالیف کے قواعد اور ان کی کمی کا سبب، اسلامی شریعت کی آسانی اور حلال اور حرام کے درمیان مساحت اور شریعت نے اسے کیسے چھوڑا اور اس میں حکمت ہے ، شامل ہیں امام الطیب پروگرام اسلامی شریعت کے مصادر پر بھی توجہ دیتا ہے، اور سنت رسول اور تراث کے بارے میں شکوک و شبہات کا جواب بھی دیتا ہے۔ پروگرام کی پہلی قسط میں امام الطیب اس سال اپنے رمضان پروگرام کی اقساط کا مقصد بیان کرتے ہوئے اسے دو مقاصد تک محدود کرتے ہیں۔ پہلا: مسلمان کے علم میں اضافہ بایں معنی کہ وہ دین جو اس نے اختیار کیا ہوا ہے جو اسلام ہے۔ اس سے - نظریاتی اور عملی طور پر - فرد کی خوشی اور معاشرے کی سعادت، دنیا اور آخرت میں حاصل ہوتی ہے۔ . دوسرا: یہ کہ غیر مسلم - جو ان اقساط کو دیکھتا ہے – اسے اس بات پر آمادہ کرنا کہ اسلام ایسا نہیں ہے جیسے اس کے دشمنوں نے پیش کیا گیا ہے: خونریزی، جنگوں اور اس کے ماننے والوں پر تنگیوں کا مذہب۔ بلکہ اس کے برعکس اسلام تو لوگوں کے درمیان امن، تعاون، رواداری اور باہمی رحم و کرم کا مذہب ہے، حتیٰ کہ جانوروں، پودوں اور بے جان چیزوں کے درمیان بھی، اس کی حیثیت بھی تمام سابقہ جیسا کہ تمام سابقہ الٰہی مذاہب کی طرح ہے ، مخلوق کے ساتھ رحم، انسان کو گمراہی کی دلدل سے نکالنے ، اور جب بھی اس کے راستے جدا ہوئے، اس کا طرز عمل مشتبہ ہوا، اور اس کے قدموں کے نیچے سے راستہ کھو گیا۔ تو اس کی اس طرف رہنمائی کی جو زیادہ صحیح ہے۔ "امام الطیب" پروگرام فیس بک اور ٹویٹر پر امام اکبر کے آفیشل پیج کے علاوہ مصر اور عرب اور اسلامی دنیا کے متعدد چینلز، ریڈیو اور ویب سائٹس پر نشر کیا جائے گا۔ نیز آپ کے آفیشل یوٹیوب چینل اور اور سوشل میڈیا پر ازہر شریف کے آفیشل پیجز پر بھی نشر کیا جائے گا ۔ گزشتہ برسوں کے دوران، "امام الطیب" پروگرام نے ان مسائل پر فکری اور سماجی بحث کی کیفیت پیدا کرنے اور میڈیا کے ذریعے پروگرام کے مسائل پر خیالات کے تبادلے کے لیے مساحت پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اور آپ بہت سی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے بھی خواہشمند تھے، اور اس پروگرام کو ادارہ جاتی، علمی اور سماجی توجہ حاصل ہوئی اور اسے مصری اور عرب چینلز نے دکھایا۔ پروگرام "امام الطیب" امام اکبر کی ان کوششوں کے تحت ہے، جن کے ذریعے وہ اسلامی فکر اور علوم میں تجدید، مذہبی فکر میں تجدید، اور اسلام کی رواداری اور تعلیمات کو بیان کرنا چاہتے ہیں۔ اور عصری مسائل پر بھی بات چیت کی جائے ، اور دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ موثر رابطے کے حصول کے لیے رابطے کے مختلف جدید ذرائع کا استعمال کیا جائے۔