اماراتی سرکاری وفد نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی طرف سے شیخ الازہر کو تعزیت کا پیغام پہنچایا

وفد إماراتي رسمي ينقل تعازي رئيس دولة الإمارات لفضيلة شيخ الأزهر .jpg

عزت مآب ڈاکٹر عمر ہبتور الدرعی، چیئرمین جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور متحدہ عرب امارات، نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی طرف سے 
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف چیرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز کو ان کی  بڑی بہن کی وفات پر تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ جو بدھ کو انتقال کر گئی تھیں۔
اس وفد میں ڈاکٹر احمد بن عبدالعزیز الحداد، مفتی اعظم اور دبئی کے شعبہ اسلامی امور اور خیراتی سرگرمیوں کے شعبہ فتویٰ کے ڈائریکٹر اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے رکن اور عزت مآب ڈاکٹر خلیفہ ظاہری، محمد بن زید یونیورسٹی فار ہیومن سائنسز کے ڈائریکٹر اور شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر یوسف العبیدلی شامل تھے۔
وفد نے امام اکبر اور معزز خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025