صدر سیسی نے شیخ الازہر سے فون پر ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کی اور لکسر میں ان کے پاس تعزیت کے لیے اپنا ایک نمائندہ بھیجا ۔
جمہوریہ مصر کے صدر جناب عبدالفتاح السیسی نے ٹیلی فون کے ذریعےعزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف سے ان کی ہمشیرہ محترمہ سمیحہ محمد طیب کے انتقال پرملال پر تعزیت کی جو بروز بدھ انتقال کر گئیں تھیں، اور لکسر میں ان کے پاس تعزیت کے لیے اپنا ایک نمائندہ بھیجا۔
صدر سیسی نے شیخ الازہر سے دلی تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت اور بخشش سے ڈھانپے، انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور معزز خاندان کو صبر و تسلی کے ساتھ حوصلہ عطا کرے۔
اپنی طرف سے، عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے محترم صدر عبدالفتاح السیسی کا تعزیت پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور رب العالمین سے دعا کی کہ وہ انہیں صحت اور تندرستی سے نوازے، ان کے خاندان اور پیاروں کی حفاظت کرے، اور ملک اور عوام کی بھلائی کے لیے ان کو کامیابی عطا کرے۔ ،