ڈومینیکن انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے شیخ الازہر سے ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کی
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف کو ڈومینیکن انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایمانوئل بیزانی کی طرف سے ان کی بہن کی وفات پر تعزیت کا پیغام موصول ہوا،
ڈومینیکن انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز کے ڈائریکٹر نے اپنے ٹیلیگرام میں کہا: "دکھ اور افسوس سے بھرے دلوں کے ساتھ، ہمیں آپ کی محترم بہن کی موت کی خبر ملی، اور ہم ڈومینیکن انسٹی ٹیوٹ آف اورینٹل اسٹڈیز میں آپ کے ساتھ گہری یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اس گھڑی میں آپ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے، انہیں جنت کے باغوں میں جگہ دے، اور آپ کو اور آپ کے معزز خاندان کے افراد کو صبر جمیل عطا فرمائے۔