شیخ الازہر نے اپنی بہن کی وفات پر پوپ تواضروس دوم کی طرف سے تعزیت پیش کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے تقدس مآب پوپ تواضروس دوم، اسکندریہ کے پوپ اور سی آف مارک کے سرپرست کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ کہ انہوں نے ان کی بہن حاجہ سمیحہ طیب رحمھا اللہ کی وفات پر فراخ دلانہ انداز سے تعزیت پیش کی۔
تقدس مآب پوپ تواضروس دوم نے یوم وفات پر ہی تعزیتی ٹیلی گرام بھیج دیا تھا۔ اور اسی طرح انہوں نے ایک سرکاری وفد بھی قرنہ شہر، لکسر گورنریٹ میں عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر کے گھر پر تعزیت پیش کرنے کے لیے بھیجا۔ اس وفد میں جناب بشپ مرقس، بشپ آف شبر الخیمہ، جناب بشپ بیمن، بشپ آف نقادہ اور قوص، اور جناب بشپ یوانیس، بشپ آف اسیوط شامل تھے۔ ایک قدم محبت اور بھائی چارے کے بندھن کی عکاسی کرتا ہے جو الازہر شریف اور قبطی چرچ کو متحد کرتا ہے۔