شیخ الازہر نے بولیویا کی وزیر خارجہ کا مشیخۃ الازہر میں استقبال کیا۔
عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے بروز اتوار 24 نومبر 2024ء کو مشیخۃ الازہر میں مسز سیلنڈا سوسا، بولیویا کی وزیر خارجہ کا مشیخۃ الازہر میں استقبال کیا۔
امام اکبر نے بولیویا کی وزیر خارجہ کا ازہر شریف میں خیرمقدم کیا۔ اور کہا کہ مسلم مسائل کی حمایت کرنے کی اپنی ذمہ داری کی بنیاد پر بولیویا میں مسلم کمیونٹی کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے الازہر تیار ہے۔ دنیا بھر کے ثقافتی اور مذہبی اداروں کے ساتھ مکالمے کے لیے الازہر تیار ہے، اس طرح سے جو بھائی چارے اور عالمی امن کی اقدار کو پھیلانے کا کام کرے۔
اپنی طرف سے، بولیویا کی وزیر خارجہ نے شیخ الازہر سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، اور بھائی چارے اور بقائے باہمی کے کلچر کو پھیلانے میں ان کی کوششوں کے لیے اپنے ملک کی طرف سے ان کو سراہا۔ اور مصر کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے ملک کی کوششوں اور مشترکہ تعاون اور ہم آہنگی کے ذریعے خاص طور پر سائنسی، علمی اور ثقافتی شعبوں میں ان تعلقات میں سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کیا۔