ازہر کی آزادی اور اس کے اداروں کے تخصصات کا دفاع۔۔۔ گرینڈ امام نے ایوان پارلیمنٹ کے مکمل اجلاس کا مطالبہ کیا ہے تاکہ "افتاء قانون" کے مسودے کو مسترد کرنے میں ازہر کے نقطہ نظر کی وضاحت کی جا سکے۔

imam. jpg.jpg

آج ، اتوار ، 23 اگست ، 2020 کو ، امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب ، شیخ الازہر شریف نے ایوان پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی عبدالعال کو ایک خط بھیجا ، اور اس میں ایک جلوہ عام کو منعقد کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ دار الافتاء کو ریگو لیٹ کرنے کے حوالے سے قانون پر مکالمہ کیا جائے کیونکہ آئینی خامیوں کے باوجود اس بل کی منظوری پر اصرار ہے۔ اور یہ مطالبہ اس امانت کی ادائیگی ہے جو اللہ تعالی نے ان کے سپرد کی ہے ۔ اور اس منصوبے میں الازہر کا وژن پیش کرنا مقصود ہے جس کی منظوری ازہر کی اداروں کے متوازی ایک وجود کو تشکیل دے گی۔ اور اس کے پیغام کو تقسیم کر دے گی اور اس کے اداروں کی خصوصیت کو کمزور کر دے گی ، انہوں نے تاکید کی کہ آئین نے ازہر کو - بغیر کسی اور ادارے کے - دینی علوم اور اسلامی امور کی مرکزی اساس بنایا ہے، اور مصر اور دنیا میں دینی علوم اور عربی زبان کے پھیلانے کا ذمہ دار بنایا ہے۔ آپ نے اس اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ بات مسلم ہے کہ شرعی فتوی اسلامی امور اور دینی علوم میں سے ایک ہے جس میں یہ معاملہ ازہر شریف کی نگرانی اور جائزہ کی طرف لوٹتا ہے۔ امام اکبر نے ایوان نمائندگان کے اسپیکر سے اپنی خط کے ذریعے وضاحت کی - کہ خط و کتابت کے ذریعے پیشگی اشارہ کیا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 7 کے متن اور ازہر کے قانون کے ساتھ تضاد کی وجہ سے ازہر شریف کو دارالافتاء کو منظم کرنے والے مسودہ قانون کے بارے میں تحفظات ہیں۔ اور یکے بعد دیگرے قوانین کے ذریعے سینکڑوں سالوں سے اس کے مقررہ اختیارات کے ساتھ (تضاد ہے)، انہوں نے اس کے جواز کی وضاحت کی۔ انھوں نے مسودہ قانون پر سینئر اسکالرز کونسل کی رائے کے ساتھ ساتھ ریاستی کونسل کے محکمہ قانون سازی کی گردش کرنے والی رپورٹ کی ایک نقل بھی منسلک کی۔ تقریر میں، انہوں نے کہا، "آج میں مصری عوام کے نمائندوں کی آنکھوں کے سامنے ( یہ بات) رکھتا ہوں - جو آئین کے احترام کا حلف اٹھانے کے بعد اس کے قدیم اداروں کے امین ہیں۔" - ریاستی کونسل کے محکمہ قانون سازی کی گردش کرنے والی رپورٹ کی ایک نقل، کیونکہ یہ ادارہ مسودہ قوانین کا جائزہ لینے کا مجاز ہے۔ جو ایوان نمائندگان کے ذریعہ بھیجے گئے مسودہ قانون کے معروضی مطالعہ کے بعد ختم ہوا۔ وہ آئین کی شقوں کی صریح خلاف ورزی اور ازہر شریف کی آئینی اور قانونی صلاحیتوں سے متصادم ہے۔ اس رائے کی وجوہات فقہا اور آئینی قانون کے پروفیسرز کی رائے سے متفق ہیں، اور مسودہ قانون کے لیے الازہر کی طرف سے کیے گئے مطالعے کے ساتھ، بھی متفق ہے جو پہلے آپ کو 1 مارچ 2020 کو مسودے پر ووٹنگ سے قبل نائبین میں تقسیم کرنے کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025