شیخ الازہر نے لکسر میں "محمد عطیتو" انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا.. اور طلباء کی خوشی میں شرکت کی
خوشی اور مسرت کے ماحول میں، عزت مآب امام اکبر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الأزہر شریف، نے بروز اتوار "محمد عطیتو انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔ یہ انسٹیٹیوٹ "آل الطیب" کا علاقہ قرنة شہر ، لکسر گورنریٹ میں واقع ہے۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد الرحمن الضوینی، وکیل الأزہر، شیخ ایمن عبد الغنی، الازہر انسٹی ٹیوٹ سیکٹر کے سربراہ ، اور ازہری قیادتوں کے علاوہ لکسر گورنریٹ کے کئی رہنما بھی موجود تھے۔
شیخ الأزہر نے انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے، طلبہ اور مقامی افراد کی خوشی میں شریک ہونے کی بھرپور خواہش ظاہر کی۔ عزت مآب امام اکبر نے مقامی افراد اور طلبہ سے بات کی اور ان کے ساتھ یادگار تصویریں بھی بنوائیں۔ آپ نے طلبہ کو محنت اور لگن کے ساتھ پڑھائی کی ترغیب دی تاکہ وہ الازہر شریف کے پیغام کو صحیح انداز میں اپنائیں، ایک ایسا نوجوان طبقہ تیار ہو جو اسلام کو صحیح طور پر سمجھے، اور عصرِ حاضر کی زبان، اس کے چیلنجوں اور ثقافتی، سماجی، دینی اور فکری مسائل کا سامنا کرنے کے قابل ہو۔
"محمد عطیتو الأزہری" انسٹیٹیوٹ 1078 مربع میٹر کے رقبے پر واقع ہے۔ اس میں 43 تدریسی کمرے، پرنسپل کا آفس، اساتذہ کے لیے کمرہ، صحت کا یونٹ، خوراک کا کمرہ، اسٹور، کینٹین، 12 انتظامی کمرے، لینگوئج لیبارٹری، کیمسٹری، حیاتیات اور قدرتی سائنس کے لیے 3 لیبارٹریز، ایک کتب خانہ، دو کمپیوٹر کمرے، اور ہر سطح کے لیے 6 غسل خانے شامل ہیں، علاوہ ازیں اساتذہ کے لیے الگ غسل خانے بھی موجود ہیں۔