بحرین کے بادشاہ کی دعوت پر اور سرکاری استقبال کی تمام تر رسموں کے ساتھ، شیخ الأزہر بحرین کے دارالحکومت پہنچے۔ تاکہ اسلامی- اسلامی مکالمہ کانفرنس میں شرکت کریں۔

22.jpeg

عزت مآب امام اکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب  شیخ الأزہر شریف اور چیئرمین مسلم کونسل آف ایلڈرز، بروز منگل بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے۔ تاکہ 19 اور 20 فروری کو ہونے والی اسلامی-اسلامی مکالمہ کانفرنس میں شرکت کریں، جس کا موضوع "ایک امت اور مشترکہ منزل" ہے۔
عزت مآب امام اکبر کا بحرین کے  بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رسمی طور پر استقبال کیا گیا، جہاں ان کا استقبال بحرین کے اعلیٰ حکام نے کیا۔ جن میں محترم شیخ عبد الرحمن بن محمد بن راشد آل خلیفہ، چیئرمین سپریم کونسل برائے اسلامی امور ؛ محترم سید نواف بن محمد المعاودة، وزیر انصاف، اسلامی امور اور اوقاف؛ مشیر محمد عبد السلام، مسلم کونسل آف ایلڈرز کے جنرل سیکرٹری ؛ محترم ریہام عبد الحمید، مصر کی بحرین میں سفیر؛ اور محترم سلمان بن عیسی بن ہندی المناعی، محرق کے گورنر شامل تھے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025