شیخ الازہر نے طوخ ٹرین حادثے کے متاثرین اور زخمیوں کو فوری امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے آج پیر کو ہدایت کی کہ فوری طور پر پر 50 ہزار پاؤنڈ کی رقم متاثرین کے لواحقین کو ہر فوت شدہ شخص کے عوض فراہم کی جائے۔. اور زخمی ہونے والوں کو 15 سے 30 ہزار تک دیے جائیں- یہ واقعہ کل، اتوار کو، قاہرہ-منصورہ ٹرین 949 کے پٹری سے اترنے کے نتیجے میں، قلیوبیہ ضلع میں طوخ اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔
. گزشتہ روز، امام اکبر نے مصری عوام اور ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس، فیس بک اور ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیجز پر ایک پوسٹ میں لکھا۔ "دکھ اور درد سے لبریز دل کے ساتھ خدا کی قضا پر اطمینان کے ساتھ، میں اپنے آپ سے، مصری عوام اور قلوبیہ ضلع میں طوخ ٹرین حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ فوت شدگان کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنی وسیع رحمت اور مغفرت میں چگہ عطا فرمائے ۔ اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے"۔ جامعہ الازہر کے چانسلر ڈاکٹر محمد محرصاوی نے ٹرین حادثے کے متاثرین کی خدمت کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کی تیاری کا زخمیوں کو وصول کرنے کے لیے الازہر یونیورسٹی کے ہسپتالوں کی تیاری اور ہنگامی ادویات کے شعبوں میں ماہر طبی عملے کی تیاری کے ذریعے اعلان کیا۔