امام اکبر نے جامعہ ازہر کے قیام کی سالگرہ منائی. اور مسلمانوں سے اتحاد و اتفاق کی اپیل کی

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے جامعہ ازہر کی 1085ویں سالگرہ منائی، جو ماہِ رمضان المبارک کی ساتویں تاریخ کو آتی ہے۔ اس موقع پر آپ نے اپنی سرکاری سوشل میڈیا صفحات "فیس بک" اور "ایکس (سابقہ ٹوئٹر)" پر ایک پیغام میں کہا کہ جب سے جامعہ ازہر میں 1085 سال قبل پہلی نماز ادا کی گئی، ، اسی وقت سے دعوت و تہذیب، علم و انصاف، شناخت و قومیت کی ایک مبارک راہ کا آغاز ہوا، جس نے اثر ڈالا، ثمرات دیے، اور دنیا کے گوشے گوشے سے مسلمانوں کے دلوں کو اپنی جانب مائل کیا۔

شیخ الازہر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو ایک پیغام دیا، جس میں انہوں نے اتحاد کو ترجیح دینے اور اپنی صفوں میں اتفاق پیدا کرنے کی دعوت دی۔ ساتھ ہی آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ازہر شریف کو اس کا تاریخی کردار قائم رکھے، تاکہ وہ امتِ مسلمہ کے تمام طبقات کے لیے اتحادِ کلمہ کا مرکز اور جامع مرجع بنا رہے۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مئی 2018ء میں، عزت مآب امامِ اکبر کی صدارت میں، ازہر کی سپریم کونسل نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہر سال رمضان کی ساتویں تاریخ کو جامعہ ازہر کے قیام کی یاد میں دن منایا جائے گا۔ جامعہ ازہر دنیا کی قدیم ترین اسلامی یونیورسٹی ہے اور اعتدال و میانہ روی، علمی روشنی اور فکری و ثقافتی فروغ کی ایک روشن علامت کے طور پر جانی جاتی ہے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025