شیخ الازہر: " کسی کو نقصان پہنچانا جائز ہے اور نہ بدلے کے طور پر نقصان پہنچانا‘ " ان کلی قواعد میں سے ایک ہے جو اسلامی شریعت کی رواداری، آسانی اور لچک کی گواہی دیتے ہیں۔
گرینڈ امام پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے کہا: لفظ لا ضرر ولا ضرار" صحیح احادیث میں سے ایک نبوی حدیث ہے۔ اور یہ ان کلی قواعد میں سے ایک ہے جو اسلامی شریعت کی رواداری، آسانی اور لچک کی گواہی دیتے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ’’ لا ضرر ‘‘ کے معنی ہیں: اپنی ذات، عزت یا مال میں دوسروں کو نقصان پہنچانا حرام ہے۔ یہ اسلام میں "حرام شدہ ناانصافی" کی وجہ سے ہے جو قطعی طور پر ممنوع ہے، چاہے نقصان کسی دوسرے شخص کے جائز عمل کا نتیجہ ہو۔ جیسے کہ جب کوئی شخص اپنے گھر یا اپنی جائیداد میں کوئی خاص کام کرتا ہے جس کے نتیجے میں وہ اپنے پڑوسی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
اور انہوں نے اپنے رمضان پروگرام " امام طیب" کی آٹھویں قسط کے دوران مزید کہا جو پانچویں سال نشر کیا جارہا ہے۔ جہاں تک آپ صلَّى الله عليه وسلَّم اس کے قول کا تعلق ہے: "ولا ضرار"؛ اس کا مطلب ہے: نقصان کا بدلہ اسی طرح کے نقصان سے ادا کرنا جائز نہیں۔ کیونکہ اس طرح حقوق کی ادائیگی اور اس کی تکمیل میں ایک انتشار پیدا ہو جائے گا۔ یہ "انسانی معاشرہ" کو تباہ کر کے اس کو اس کی جڑوں سے اکھاڑ دے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان صورتوں میں شرعی حکم اس شخص کے لیے یہ ہے جس کے مال کو کسی نے نقصان پہنچایا ہو تو اس کے لیے یہ کسی صورت میں بھی جائز نہیں کہ وہ اس شخص کے مال کو ضائع کر کے جواب دے جس نے نقصان شروع کیا۔ بلکہ اسے جو نقصان ہوا ہے اس کی تلافی کے لیے اسے قانون کا سہارا لینا چاہیے۔ امام اکبر نے واضح کیا کہ "لا ضرر ولا ضرار" کا اصول اسلامی شریعت کے تانے بانے میں پھیلا ہوا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ صرف انفرادی شرعی حدود تک محدود نہیں ۔ بلکہ یہ لوگوں کی زندگیوں میں شریعت کے اہم ترین مقاصد کو شامل کرنے تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ معاشرے کا استحکام، اور پریشانیوں سے اس کا تحفظ اور اتحاد، نظم اور سماجی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے بعض شرعی واجبات کی قربانی دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ اصل میں اسلام کے اہم ترین اصولوں میں سے ایک کی وضاحت کرتا ہے۔ اور وہ: ’’نیکی کا حکم دینا اور برائی سے منع کرنا‘‘۔اور یہ وہ بنیاد ہے جس پر اس قوم کی خیر خواہی، انصاف اور قوموں کے لیے گواہی کی بنیاد اللہ تعالیٰ کے ارشاد میں ہے۔ {تم بہترین امت ہو جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے، تم نیکی کا حکم دیتے ہو اور برائی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو}، [آل عمران:110]. انہوں نے اشارہ کیا کہ فقہا نے اس رخصت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل اور ان کی سیرت مبارکہ سے اخذ کیا ہے۔ وہ تیرہ سال مکہ میں رہے، اس دوران وہ اور ان کے ساتھیوں کو کافروں اور مشرکوں کے ناقابل برداشت منکرات کا سامنا کرنا پڑا۔ خواہ عقیدہ، قول یا عمل میں جس میں بھی ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ایذاؤں پر صبر کیا۔ اور انہوں نے قریش کے ساتھ صبر کیا، ان کے لوگوں کے خلاف ہتھیار نہیں اٹھائے، اور ان کو نقصان پہنچانے، پابندیوں یا فوجی جھڑپوں کے کسی منصوبے کے طور پر ان کے سامنے نہیں آئے۔ وہ صبر کرتے رہے بلکہ انہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے صبر کرنے کا حکم دیا گیا تھا، یہاں تک کہ وہ مدینہ کی طرف ہجرت کر گئے، اور وہاں انہیں جنگ کی اجازت دے دی گئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہیں اس وقت تک ہتھیار اٹھانے کا حکم نہیں دیا گیا جب تک انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے دلیل، ثبوت اور حوصلہ افزائی کے ساتھ گفتگو میں اپنی تمام توانائیاں خرچ نہیں کر دیں۔
یاد رہے کہ "امام طیب" پروگرام پانچویں سال مصری اور عرب چینلز پر نشر کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام رمضان المبارک 2016ء میں شروع کیا گیا تھا۔اس سال یہ پروگرام اسلام کی خصوصیات، اسلام کے اعتدال اور اس کے مظاہر اور شرعی واجبات کے احکام، شریعت کی آسانی ;اور شریعت کے مصادر، اور سنت نبوی اور تراث کے بارے میں شکوک و شبہات کا رد شامل ہیں۔