شیخ الازہر نے بابا تواضروس الثانی کو انبا باخومیوس کے انتقال پر تعزیت کی

الإمام الأكبر أ.د: أحمد الطيب.png

عزت مآب امام اکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف اور مسلم کونسل آف ایلڈرز کے چیرمین پاپائے اسکندریہ اور قبطی آرتھوڈوکس چرچ کے بطریق، قداسة البابا تواضروس الثانی کو انبا باخومیوس (شیخِ مطارنة، مطرانِ ایبارشية البحیرة، مطروح، مغربی پانچ شہر، اور رئیسِ دیر القدیس مکاریوس السكندری بجبل القلالی) کے انتقال پر دلی رنج و غم کے ساتھ تعزیت و ہمدردی پیش کرتے ہیں آپ نے مرحوم کی بقائے باہمی، معاشرتی امن، اور انسان دوستی کے فروغ میں ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا، اور ان کی خدمات کو قیمتی ورثہ قرار دیا۔ شیخ الازہر، مرحوم کے اہلِ خانہ، قبطی آرتھوڈوکس برادری، اور چرچ کے تمام اراکین کے لیے صبر و سکون اور تسلی کی دعا کرتے ہیں، اور اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025