إحياء هيئة كبار العلماء بالأزهر .jpeg

ازہر میں سینئر علما کونسل کا احیاء

امام اکبر نے شیخ الازہر بننے کے بعد سے ہی سینئر علما کونسل کو ازہر کے اعلی مذہبی مرجع کی حیثیت سے دوبارہ واپس لانے کی کوشش شروع کردی، کیونکہ 1961 عیسوی میں اسے ختم کردیا گیا تھا، اور 2012 عیسوی میں موصوف کی کوشش کامیاب ہوگئی، اب اس کونسل کے پاس متعدد اختیارات ہیں، مثلاً یہ کونسل شیخ الازہر کا انتخاب کرے گی، مفتی مصر کو نامزد کرے گی، پوری دنیا میں مسلمانوں سے متعلق پیش آنے والے مسائل اور نئے معاملات میں فقہی اور شرعی رائے پیش کرے گی۔
فضیلت مآب امام اکبر کی صدارت میں سینئر علما کونسل نے دہشت گردی سے لڑنے کے لئے مصر کی کوششوں کی تائید کی تھی، اور اعلان کیا تھا کہ مذہب اسلام تمام انتہا پسند جماعتوں، دھاروں اور ان کے ان تاریک خیالات سے بری ہے جن کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں، اس کونسل نے متعدد پیچیدہ فقہی مسائل کو بھی حل کیا، اسی طرح فلسطینی عوام کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا۔ 
اور کورونا وباء ( کوفیڈ 19) سے متعلق نئے شرعی احکام بیان کرنے میں اس کونسل کا نمایاں کردار رہا، چنانچہ اس نے اس وباء سے متعلق متعدد بیانات جاری کئے اور فتوے صادر کئے تاکہ اس سے متعلق فقہی اور معاشرتی آفات کے سلسلے میں لوگوں کو صحیح بات بتائی جائے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025