التبرع بجائزة الأخوة الإنسانية  لدعم المرضى والفقراء والمحتاجين .gif

“ انسانی بھائی چارے کے ایواڈ" کو بیماروں، غریبوں اور حاجت مندوں کے لئے عطیہ کر دینا

فضیلت مآب امام اکبر پروفیسر احمد الطیب نے فقیروں ، بیماروں اور ضرورت مندوں کے ساتھ زندگی گزاری اور ان سے ملے جلے، اور کبھی بھی ان کی تکلیفوں اور غموں سے دور نہیں رہے، بلکہ یہ لوگ ہمیشہ ان کی ترجیحات میں سرفہرست رہے ، چنانچہ وہ ہمیشہ یہ کہا کرتے تھے: " میں ایک سادہ آدمی ہوں، فقیروں کو پسند کرتا ہوں اور ہمیشہ ان کے درمیان رہتا ہوں۔"
امام اکبر نے بہت سے موقعوں سے اس مقولے کو عملی جامہ پہنایا، اور ان میں سب سے نمایاں موقع وہ تھا جب موصوف نے " انسانی بھائی چارے کے ایواڈ" کی اس قیمت کو ، زکوة وخیرات کے مصری گھر ، مصر زندہ آباد فنڈ ، اور کنسر میں مبتلا بچوں کے علاج کے لئے قائم اورمان شفاہسپتال کے لئے عطیہ کردیا جسے متحدہ عرب امارات نے عالمی سلامتی کی نشر واشاعت اور انسانیت کے مابین بھائی چارگی پیدا کرنے کے میدان میں امام کی کوششوں کی قدر افزائی کرتے ہوئے ان کو دیا تھا، اس کے علاوہ اس انعام کے کچھ پیسے قرض دار مردوں اور عورتوں کے بعض قرضوں کی ادائیگی، ماہ رمضان ( 2014 عیسوی) کی مناسبت سے زکوة وخیرات کے مصری گھر سے زکوة لینے والوں کی ماہانہ امداد دوگنی کرنے اور عید میلادالنبی 1441 ہجری کی مناسبت سے ان کی ماہانہ امداد دوگنی کرنے میں بھی خرچ کئے گئے۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025