زيارة مصابي تفجير الدرب الأحمر الإرهابي وجَبْر خواطرهم.jpeg

الدرب الاحمر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی زیارت کرنا اور انہیں تسلی دینا۔

اٹھارہ فروری 2019 عیسوی کے دن قاہرہ کے الدرب الاحمر نامی علاقے میں ایک دہشت گردانہ دھماکہ ہوا جس میں سکورٹی فورس کو نشانہ بنایا گیا اور اس کی زد میں آ کر دوپولس سکریٹری شہید ہوگئے جبکہ تین پولس افسران سمیت دسیوں شہری زخمی ہوئے، اور یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سکورٹی فورسز کی جانب سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران اس کے پاس موجود پیکٹ بم میں دھماکہ ہوگیا، اس واقعے کے بعد فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر پروفیسر احمد الطیب نے پچیس فروری 2019 عیسوی کو زخمیوں کی زیارت کی جب وہ الازہر یونیورسٹی کے الحسین ہسپتال میں زیر علاج تھے تاکہ ان کی خیریت معلوم کریں اور ان کو نفسیاتی اور اخلاقی تعاون فراہم کریں،  موصوف نے اس وقت ہسپتال کے تمام طبی عملے کو تعلیمات دیں کہ وہ ان کی صحت کا پورا پورا خیال رکھیں ، اسی طرح اس حادثے میں زخمی ہونے والے تھائلنڈی طالب علم کے لئے اسکالرشپ جاری کرنے اور اس کو فارنرہاسٹل میں رہائش کے لئے جگہ دینے کا بھی حکم دیا، اس موقف کا زخمیوں پر بہت اچھا اثر پڑا اور ان کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2024