استقبال أسرة الشهيد البطل أحمد منسي .jpeg

بہادر شہید " احمد منسی" کے خاندان کا استقبال

فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر پروفیسر احمد الطیب مصری مسلح فوج اور پولس سے تعلق رکھنے والے وطن کے ان شہیدوں کے خاندانوں کا خیر مقدم کرنے کے لئے کوشاں رہے جنہوں نے وطن کی خاطر اپنے خون سے قربانی وجاں نثاری کے اسباق رقم کئے، تاکہ ان کی غم خواری کریں اور ان کا بوجھ ہلکا کریں، موصوف نے وطن کی حفاظت کی خاطر ان کے شہید رشتہ داروں نے جو قربانیاں دیں ان کی قدر افزائی کے طور پر ان لوگوں کا استقبال کیا، چنانچہ امام الطیب نے تیس اکتوبر 2017 عیسوی کو بہادر شہید احمد المنسی کے خاندان کا خیر مقدم کیا جو شمالی سینائی کے شہر رفح میں ان کے دستے پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے ، موصوف نے ازہر ، شیخ الازہر، علماے ازہر اور طلباے ازہر کی طرف سے شہید احمد منسی اور مصر کے دیگر نیک شہیدوں کی قدر افزائی، تکریم اور اس مصر کی خاطر ان کی بہادریوں کے احسان شناسی کے طور پر ان کے خاندان کا خیر مقدم کیا جو ان بہادروں کا مقروض رہے گا جنہوں نے اپنے وطن کی خاطر اپنے خون بہائے اور اپنی جانیں قربان کردیں۔
امام اکبر نے شہید کے خاندان سے ملاقات کے دوران مصر کے بہادر شہیدوں پر اپنے فخر اور ان کے لئے اپنی قدر افزائی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: " کرنل احمد منسی خاک مصر کا دفاع کرتے ہوئے اور تشدد اور دہشت گردی کی جماعتوں سے فرزندان مصر کی حفاظت کرتے ہوئے عزت وشرف اور بہادری کے میدان میں شہید ہوگئے، اور شہید محمد منسی اور مصری مسلح فوج اور پولس سے تعلق رکھنے والے دیگر شہداء، قربانی وجان نثاری اور وطن سے محبت کے اسباق اپنے خون سے رقم کر رہے ہیں" 
بہادر شہید احمد منسی کے خاندان اور ان کے فرزندوں پر اس ملاقات کا بڑا اثر پڑا، چنانچہ اس نے بہادر شہید کی جدائیگی پر ہونے والے ان کے غموں اور تکلیفوں کو کم کیا، اور ان کو نفسیاتی اور اخلاقی حمایت بھی فراہم کی۔
 

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025