دعم قضايا التعايش والسلام (وثيقة الأخوة الإنسانية).png

بقائے باہم اور سلامتی کے مسائل کی حمایت ( انسانی بھائی چارے کی دستاویز)

فضیلت مآب امام اکبر شیخ الازہر نے دنیا کے دانشمندوں اور امن پسندوں کے ساتھ ملکر سرتوڑ کوششیں کیں تاکہ ایسی مشترکہ سرزمین ہموار کی جائے جس میں مختلف نسلوں اور مذاہب کے لوگ ایک ساتھ ملکر پرامن زندگی گزار سکیں، اور ان بابرکت کوششوں کے نتیجے میں " انسانی بھائی چارے کی دستاویز" وجود میں آئی۔
اور یہ دستاویز امام اکبر اور بابائے واٹیکن کے مابین ڈیرھ سال سے زائد عرصے تک جاری مشترکہ عمل اور پیہم بات چیت کا نتیجہ تھی، اور اس میں ادیان و مذاہب کے پیروکاروں کے مابین تعلقات کی نوعیت اور اس دوروکردار کے تئیں دونوں کے نقطہائے نظر موجود ہیں جسے عصر حاضر میں اداکرنا ادیان و مذاہب کے لئے ضروری ہے۔ 
اور شیخ محمد بن راشد آل مکتوم اور شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور دیگر بہت سی بین الاقوامی مذہبی اور سیاسی قیادتوں کی موجودگی میں اس بابرکت دستاویز پر دستخط عمل میں آیا۔ 
اور اس مناسبت سے فضیلت مآب امام اکبر نے کیتھولک گرجا گھر کے بابا فرانسیس کا شکریہ ادا کیا، اور ان کو بھائی چارگی اور سلامتی کی راہ کے دائمی دوست اور بہتر بھائی قرار دیا، اسی طرح انہوں نے بابا کے عام پیغام ( ہم سب بھائی ہیں) پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور یہ وہ پیغام ہے جو بھائی چارے اور سلامتی کی راہ کی نمایاں علامت ثابت ہوا ، اور امام اکبر نے باور کرایا کہ " انسانی بھائی چارے کی دستاویز" میں شامل ہونے کا دروازہ تمام لوگوں کے لئے کھلا ہے۔ 
شیخ الازہر نے امید ظاہر کی کہ چار فروری کا دن تنبیہ اور خبرداری کی ایسی گھنٹی ثابت ہوگا جو دنیا کو بیدار اور اس کے رہنماؤں کو متنبہ کرے گا، اور ان کی نگاہیں اس جانب مبذول کرے گا کہ انسانی بھائی چارے کے اصول و مبادی راسخ کرنے اور ان اصولوں کو ایسی صورتحال میں بدل دینے کی ضرورت ہے جس کے سائے تلے تمام لوگ زندگی سے لطف اندوز ہوں۔ 
امام اکبر نے سخی و فیاض بھائی شیخ محمد بن زاید کے لئے اپنی انتہائی قدر افزائی کا اظہار کیا جو اس دستاویز کی سرپرستی کرنے کے سلسلے میں پوری سچائی اور اخلاص سے اس کی حمایت کرنے ، اس کو راسخ کرنے کی خاطر پہل کاریاں پیش کرنے اور پوری دنیا میں اس کے اصول و مبادی عام کرنے میں اپنے والد کا نفع رساں کارواں جاری رکھے ہوئے ہیں، موصوف اس جانب اشارہ کر رہے تھے کہ ( انسانی بھائی چارے کا زاید ایواڈ) ایک ایسا عالمی آغاز ہے جو اس دستاویز کے مقاصد بروئے کار لانے میں معاون ہوگا۔ 
فضیلت مآب امام اکبر اور بابائے واٹیکن نے " بھائی چارے کی دستاویز پر اس لئے دستخط کئے کہ یہ دونوں عظیم مذہبی شخصیتیں، ان تمام مشکلات کے حل کے لئے بات چیت اور مفاہمت کو بنیاد سمجھتی ہیں جو افراد اور قوموں سب کے درمیان یکساں طور پر پیدا ہو رہی ہیں۔

خبروں کو فالو کرنے کے لیے سبسکرائب کریں

تمام حقوق امام الطیب کی ویب سائٹ کے لیے محفوظ ہیں 2025