دبئی
جناب امام اکبر کی عرب میڈیا فورم میں شرکت۔
ازہر شریف کے شیخ ڈاکٹر احمد الطیب نے عرب میڈیا فورم کی آفیشل افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فورم کی مرکزی تقریر کی، نیز عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری نبیل عربی نے بھی شرکت کی ۔
ازہر کے شیخ امام اکبر ڈاکٹر احمد طیب نے عرب میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ عربی زبان کے تقدس کا خیال رکھیں۔۔۔۔ انہوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ عرب میڈیا خواہ مقروء ہو یا مسموع، اس نے عربی زبان کی ترقی اور اس کی جدت، لچک اور نشاط میں میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے انہوں نے اس طرف اشارہ کیا کہ عرب پریس اور صوتی و بصری ریڈیو کو آباؤ اجداد کے ورثے کو محفوظ رکھنا چاہیے، اور عربی زبان کے تقدس کو برقرار رکھنا چاہیے اور عامیہ زبان سے بچا جائے جن میں انتشار اور صلاحیت انتہائی کمزور ہے۔