جرمنی
امام اکبر نے جرمن پارلیمنٹ کے سٹیج سے تقریر کی۔
اس دورے نے بین الاقوامی منظر نامے پر ازہر کے اہم کردار کو ایک بنیادی حل کے طور پر پیش کیا جس سے انتہا پسندانہ نظریے کا مقابلہ کرنے کے لیے مدد لی جانی چاہیے۔ ، جس (انتہا پسندانہ نظریے) نے یورپ میں بھی جڑیں پکڑ لی ہیں، اور اس کے نتیجے میں بہت سے معصوموں کی جانیں چلی گئیں ہیں۔ گرینڈ امام نے جرمن پارلیمنٹ ، "دی بنڈسٹیگ" کے پلیٹ فارم پر عالمی تقریر کی، جسے پوری دنیا میں بہت پذیرائی ملی، نیز اس میں امام اکبر اور جرمن ممبران پارلیمنٹ کے مابین لائیو سوال وجواب کا سلسلہ بھی چلا۔ انہوں نے متعدد جرمن وزراء اور عہدیداروں سے بھی ملاقات کی ، نیز برلن میں ایوینجیکل چرچ سے انٹرویو بھی دیا ۔ جیسے کہ گرینڈ امام نے مونسٹر سٹی میں منعقدہ کانفرنس بعنوان: "ادیان میں امن کے اجزاء" میں بھی شرکت کی۔ اور انہوں نے اخبار "فرینکفرٹر الجیمین" کو ایک پریس انٹرویو بھی دیا ، جو وسیع پیمانے پر نشر ہوا۔