ازبکستان
امام اکبر کا دورہ ازبکستان۔
امام اکبر نے اپنے دورے کا آغاز ازبک صدر شوکت میر ضیائیف سے ملاقات کے ساتھ کیا، جہنوں نے اسلام کے اعتدال اور رواداری کے اظہار میں ازہر کے اہم کردار کی تعریف کی۔ شیخ الازہر نے ازہر اور ازبکستان کے درمیان تعاون کی حمایت کے لیے کئی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں ازبک طلباء کے لیے مختص اسکالرشپس کی تعداد میں اضافہ، ازبک ائمہ کو انتہا پسندانہ نظریات کا مقابلہ کرنے کے بارے میں تربیت دینا، اور ازہر میں عربی زبان پڑھنے کے لیے متعدد طلباء کی میزبانی کرنا شامل ہے۔
دورے کے دوران امام اکبر نے وزیر اعظم / عبداللہ عارفوف، اور چیرین سینیٹ نعمت اللہ یولداشیف میں سے ہر ایک سے ملاقات کی جب کہ انہیں ازبکستان کی انٹرنیشنل اسلامک اکیڈمی نے اسلام کی رواداری کو واضح کرنے اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے میں ان کی نمایاں خدمات اور انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ۔
نیز ازہر یونیورسٹی اور انٹرنیشنل اسلامک اکیڈمی آف ازبکستان اور امام بخاری سینٹر فار سائنٹیفک ریسرچ کے درمیان مفاہمت کی دو یادداشتوں پر بھی دستخط ہوئے۔