موریطانیہ
امام اکبر نے علمی کنونشن بعنوان: " انتہا پسندی اور فکری انحراف کے رجحان کا مقابلہ کرنے میں علماء کا فرض " میں شرکت کی۔
یہ دورہ امام اکبر کے غیر ملکی دوروں کےشیڈول میں تھا جس میں جمہوریہ پرتگال بھی شامل تھا۔ آپ نے اپنے دورے کا آغاز موریطانیہ کے دارالحکومت نواکشوٹ سے کیا، یہ دورہ تین دن جاری رہا۔ نیز سپریم کونسل برائے فتویٰ اور شکایات، ریڈیو موریطانیہ، اور علمی چینل محظرہ کا دورہ بھی کیا۔
شیخ الازہر نے علمی سیمنار جو موریطانیہ میں کبار علماء کے ساتھ منعقد ہوا تھا، میں افتتاحی تقریر کی جس کا عنوان:
"انتہا پسندی اور فکری انحراف کے رجحان کا مقابلہ کرنے میں علماء کا فرض" تھا۔
پھر آپ نے موریطانیہ گیسٹ پیلس میں قیام کے دوران عرب اور اسلامی ممالک کے سفیروں اور موریطانیہ میں مقیم مصری کمیونٹی کے متعدد ارکان سے ملاقات بھی کی۔
دورے کے آخری دن، امام اکبر نے موریطانیہ کے ایوان صدر میں جمہوریہ موریطانیہ کے صدر محمد ولد عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ جیسے انہوں نے وزارت عظمیٰ کے ہیڈ کوارٹر میں موریطانیہ کے وزیر اعظم انجینئر یحییٰ ولد حدمین سے بھی ملاقات کی۔ اس میں ایک طرف جامعہ ازہر اور دوسری طرف موریطانیہ کے اسلامی علوم و تحقیق کے اعلیٰ انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف اسلامک سٹڈیز کے درمیان تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کا بھی مشاہدہ کیا گیا۔