متحدہ عرب امارات
گرینڈ امام نے پوپ فرانسس کے ساتھ انسانی اخوت کی دستاویز پر دستخط کیے۔
3-5 فروری (2019) کے دوران ا مام اکبر متحدہ عرب امارات تشریف لے گئے ؛تاکہ مختلف مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان مکالمہ اور پرامن بقائے باہمی کو فروغ دینے کے لیے جو کام انہوں نے شروع کیا اسے مکمل کیا جائے۔ جہاں انہوں نے فاٹیکان کے پوپ، پوپ فرانسس سے ایک تاریخی ملاقات کی جس میں امن اور مکالمے کی اقدار کو مستحکم کیا گیا اور دونوں فریقین نے "انسانی اخوت سے متعلق دستاویز" پر عالمی امن کے لیے دستخط کیے؛ یہ دورہ انسانی بھائی چارے پر عالمی کانفرنس کے انعقاد کے موقع پر ہواتھا، جس کا اہتمام مسلم کونسل آف ایلڈرز نے کیا تھا۔ جس کا ہدف فکری انتہا پسندی کا مقابلہ تھا۔