ازهر شریف کی قومی پہل اور کیبنٹ، مصری قومی گرجا گھر اورعوامی نمائندے کی شرکت كى بنا پر آج کے اس تاریخی دن اور مصری انقلاب کی پہلی عید میں، وہ انقلاب جس نے اپنی غیر معمولی خصوصیات سے پوری دنیا کو حیران کر دیا، اور خالص اپنے امن پسندانہ چھاپ سے، اور مصر کی مرد وخواتین سمیت قومی اتحاد و اتفاق کی حرص اور کمیونیکیشن کے میدان میں جديد ترين ہتھیار کے استیعاب کے ساتھ آج انقلاب کے مقاصد میں سے پہلے ہدف کو پورا کرنے کے لئے سب جمع ہیں، اور وہ مصر کو اس دور سے آزادى دلانا ہے جو کرپشن، کمزوری، اور ظلم و زیادتی سے عبارت تھا، آج کے دن پورا مصر اسی جگہ لوٹ آئے جہاں انقلاب کے دن موجود تھا، اور اس نے مخلص قومی نوجوانوں کی قربانیاں دیکھی تھیں، ان میں سے جنہوں نے مصر کے خاطر اپنی جان قربان کردی تھی، آج مصر اسی میدان تحریر کی طرف لوٹ آیا جو اپنے عربی حروف کے ساتھ دنیا کی تمام زبانوں میں داخل ہوا اور اپنے ڈیموکریٹک روح سے مشرق و مغرب کی متعدد قوموں کو متاثر کیا۔
آج مصر میدان میں بھی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی، مصر کی فوج بھی، اور مصر کی عوام بھی، مصر کی حکومت بھی، مصر کا ازهر بھی، مصر وطن بھی، اور اس کی عربی شناخت بھی، مصر کا اسلام بھی، اور مصر کی مسیحیت بھی، مصر کی تاریخ بھی اور مصر کا تراث بھی، مصر کا حاضر بھی اور مستقبل بھی، مصر کی اصل دینداری اور مکمل شہری آزادی بھی، آج وہ پوری دنیا كے سامنے اپنے شریف انقلابی چہرے كے ساتھ ابھر رہا ہے ، اور ان قومی التزامات کا اعلان کرتا ہے۔
1 اس میدان کی روح کی حفاظت جیساکہ گذشتہ ان اٹھارہ دنوں میں تھا، جس نے مصری تاریخ کا دھارا بدل دیا، اور وطن کے ہر فرد کو ایک کلمہ پر جمع کردیا۔
2 -قوم پرستی کا معاہدہ، تمام سابقہ اقدار کے نام پر جو پچیس جنوری کے انقلاب کی تکمیل کے لئے تھا۔
3 -اس وطن کے تمام افراد اور جماعت کی دیکھ بھال پر اتفاق بلا کسی غلبہ، یا زبردستی یا دھتکارنے یا جانبداری کے بغیر-
4 -ہر شہرى كے اس دستوری حق کی تاکید كرنا كہ اس كا كيس کورٹ میں اس کے قاضی کے سامنے ہو، شہریوں کا فوجی محاکمہ بند کرنا اور تمام سیاسی طور گرفتار لوگوں کی رہائی۔
-5کرپشن اور سرکشی کے سرداروں کا جلدی محاکمہ جو حق اور عدل و انصاف اور شفافیت کے ساتھ ہو۔
6 -شہیدوں کے خاندانوں کے حقوق کے ساتھ وفاداری اور زخمیوں کا مکمل علاج، انکو بدلہ دینا، نوكرياں فراہم کرنا، اور ان کی مکمل رعایت کرنا۔
7ملک کے اداروں کو ڈیموکریٹک طرز لے کر چلنا، اور حکومت شہریوں کو متعینہ وقت پر بلا کسی تاخیر کے سپرد کردینا۔
8-صاف وشفاف انتخابات کے نتیجے کا التزام کرنا، اور انقلاب کے تمام نوجوانوں کے درمیان اور قوم کے منتخب نمائندوں کے درمیان ڈیموکریسی کے سایہ میں مصر کے مستقبل کی تعمیر میں تعاون ، اور یہ پارلیمنٹری شرعیت اور قومی توافق کی بنیاد پر ہو۔
9 منظم کرپشن اور آمريت کا خاتمہ، ساتھ ہی ساتھ طاقتور مصری اکنامک کے لئے سنجیدہ كوشش ہو، جس میں مصر کے تمام امکانات کو ثمر آور بنایا جائے، اور تمام افراد کے لئے انصاف کو یقینی بنائے۔
10-خطے کی قیادت میں مصر کے قومی کردار کی بحالی، اور بین الاقوامی سیاست میں بلاکسی غلامی اور جانبداری کے آزاد فیصلہ لینا۔
11 -مصر کی فوج - جو وطن کا سرمایہ اور انقلابی طاقتوں کا حامی ہے - اپنے کردار کو نبھانے کے لئے مصر کی سرحدوں اور اس کے قومی سلامتی کی حفاظت کے لیے لوٹ آنا۔
-
12 قوم کی طاقت کو نئى زندگی عطا کرنا، بالخصوص انقلابی بیدار نوجوانوں کو سماج اور ملک کی تعمیر کے لئے، پسماندگی، غربت، بیماری اور جہالت کا خاتمہ اور مصر کی سیاسی، اقتصادی اور اخلاقی اٹھان تاکہ ہو عرب اور امت مسلمہ کے لئے روشن نمونے ہو۔
مشیخہ ازهر میں یہ تحریر 17 صفر 1433 هجری مطابق 11 جنوری 2012 ء۔
شیخ ازہر/ پروفیسر ڈاکٹر احمد الطیب