امام اکبر نے سماجی یکجہتی کے وزیر کے ساتھ مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے سماجی یکجہتی کی وزیر ڈاکٹر غادہ والی سے ملاقات کی۔ اور مشترکہ تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عزت مآب امام الاکبر نے کہا: کہ الازہر مصری عوام کے مختلف گروہوں بالخصوص غریبوں ناداروں، بچوں اور خواتین کے لیے سماجی ذمہ داری کا حامل ہے۔ وہ مدد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ خواہ وہ مالی اور صحت کے اعتبار سے ہو ، جیسے مصری زکوٰۃ وصدقات گھر اور الازہر یونیورسٹی کے ہسپتالوں کے ذریعے سے ، یا اس کے مختلف طریقہ کار اور دعوتی ذرائع سے آگاہی پیدا کرنا ہو۔ امام اکبر نے مصری معاشرے کی خدمت میں وزارت تضامن کی کوششوں اور الازہر کے ساتھ اس کے مسلسل تعاون کو سراہا۔ انہوں نے بے گھر بچوں کی مدد ان کی دیکھ بھال اور انہیں استحصال، تشدد اور جرم سے بچانے اور خواتین اور بچوں کے حقوق کے بارے میں مصری معاشرے کی بیداری کی سطح کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اپنی طرف سے، وزیرہ نے بے گھر بچوں کی دیکھ بھال کے میدان میں امام اکبر کے کردار کی تعریف کی، اور الازہر اور وزارت یکجہتی کے درمیان بہت سے سماجی مسائل پر تعاون کے نتائج بھی پیش کیے؛.