حماس کے سیاسی آفس کے سربراہ ( نے کہا): کہ ہمیں مسئلہ فلسطین کی حمایت پر الازہر اور اس کے تاریخی موقف پر فخر ہے۔
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب شیخ الازہر شریف نے تحریک حماس کے ایک وفد سے ملاقات کی جس کی سربراہی تحریک کے سیاسی آفس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ہنیہ کر رہے تھے۔ امام الاکبر نے کہا کہ: مسئلہ فلسطین امت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ اسی لیے الازہر اس کی حمایت کرنے اور فلسطین کی تاریخ اور عربیت کے بارے میں امت کا شعور بیدار کرنے کا خواہاں ہے۔ گرینڈ امام نے وضاحت کی کہ دہشت گردانہ دھارے مسلمانوں کو فلسطینی کاز سے دور رکھنے اور انہیں اندرونی تنازعات کی طرف لے جانے کے لیے بدنیتی پر مبنی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں جو ان کے اتحاد اور ہم آہنگی کو اس طرح پارہ پارہ کر رہے ہیں جس سے قبضے کے مفادات اور اس کے عزائم کہ فلسطین کو نگل لو. کی تکمیل ہوتی ہے۔ اپنی طرف سے، اسماعیل ہنیہ نے فلسطینی کاز کے لیے الازہر کی عظیم حمایت کے لیے اپنے امام الاکبر کا شکریہ ادا کیا، جس کا بھرپور مظاہرہ الازہر بین الاقوامی کانفرنس برائے حمایت قدس میں کیا گیا، جس نے اس مسئلے کے بارے میں امت کی بیداری کو بحال کرنے کے لیے ایک اہم اسٹیشن کی نمائندگی کی، نیز حماس کے سیاسی آفس کے سربراہ نے الازہر شریف کی طرف سے غزہ کی پٹی کے لیے بھیجے گئے طبی اور امدادی قافلوں کو بھی سراہا اور غزہ میں فلسطینیوں کی ان قافلوں کو جاری رکھنے اور متنوع بنانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ ہنیہ نے مزید کہا کہ امت کو الازہر کے اعتدال پسند نظریے کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ فلسطینیوں کو الازہر اور فلسطینی کاز کی حمایت میں اس کے تاریخی موقف پر فخر ہے۔