امام اکبر نے وزیر تعلیم وتربیت سے ملاقات میں کہا کہ : الازہر کی تعلیم جدید مصر کی نشاۃ ثانیہ کا محرک ہے اور اسی بنیاد پر مصر میں تمام قسم کی تعلیم قائم ہے۔
امام الاکبر پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے ڈاکٹر طارق شوقی، وزیر تربیت و تعلیم سے ملاقات کی۔ اور الازہر اور وزارت کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ تعلیم کی ترقی کے لیے قومی نظام کے فریم ورک کے اندر رہ کر امام اکبر نے کہا: الازہر کی تعلیم جدید مصر کی نشاۃ ثانیہ کا محرک ہے اور اسی بنیاد پر مصر میں ہر قسم کی تعلیم قائم ہے۔ اور الازہر میں تعلیم کی حمایت کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ یہ مصر عرب اور اسلامی دنیا میں استحکام اور سماجی بقا کی ضمانت کی نمائندگی کرتا ہے۔ وہ اپنے طلباء کی پرورش بھی تکثیریت، اختلاف کو قبول کرنے، دوسرے کا احترام، وطن سے محبت اور اس سے تعلق رکھنے پر کرتا ہے۔ انہوں نے الازہر اور وزارت تعلیم کے درمیان ہم آہنگی اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ تاکہ تعلیمی نظام کی ترقی اور اس کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر قابو پایا جا سکے انہوں نے واضح کیا کہ تعلیم پر توجہ دے کر ہی قوم کی تعمیر ممکن ہے۔اور ایسے شہریوں کو تیار کرنا جو معاشرے کی ترقی پر قادر ہوں۔اپنی طرف سے، وزیر تعلیم نے امام الاکبر کو تعلیمی نظام اور نصاب کی ترقی کے میدان میں مشترکہ تعاون کے نتائج سے آگاہ کیا۔ اور اس بات کا بھی ذکرکیا کہ الازہر کے پاس تعلیمی میدان میں طویل تجربات ہیں، اور اس کے پاس جدید ترین تعلیمی ذرائع اور طریقوں سے نمٹنے کے لیے اہل لوگ موجود ہیں۔