مالدیپ کے صدر کے چیف آف اسٹاف نے امام اکبر سے ملاقات کے دوران کہا: ہم الازہر کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں، اور ہمیں اس کے اعتدال پسند منہج کے عزم پر فخر ہے۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے مالدیپ کے صدر کی کابینہ کے سربراہ جناب علی زاہر، اسلامی امور کے وزیر جناب احمد زاہر علی، اور محترمہ عائشہ علی وزیر تعلیم سے ملاقات کی۔ مالدیپ کے وفد نے امام اکبر کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور امن اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور تکثیریت اور اعتدال کی اقدار کے تحفظ کے لیے ان کی عظیم کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے الازہر شریف کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اعادہ کیا اور اس کے اعتدال پسند منہج کے التزام پر فخر کا بھی اظہار کیا۔زاہر نے مالدیپ میں الازہر مشن کے ذریعے تعاون پر اور اس کے طلباء کو اس کے اداروں اور یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرنے پر اپنے ملک کی طرف سے الازہر کا شکریہ ادا کیا۔ اور اسلامی اور عربی علوم کی تعلیم اور اس کے ائمہ و مبلغین کی تربیت کے میدان میں الازہر کے مزید تعاون کے لیے اپنے ملک کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔. اپنی طرف سے، امام اکبر نے واضح کیا کہ الازہر شریف دنیا کے مختلف حصوں میں اپنے پیغام اور اسلام کے صحیح نقطہ نظر کے تحفظ اور مسلمانوں کو فکری انحراف سے بچانے کے لیے اپنی دعوت کے زریعے کوششیں کر رہا ہے۔