قاہرہ میں آسٹریلوی سفیر نے گرینڈ امام سے ملاقات کے دوران کہا: ہم الازہر کے ساتھ تعاون بڑھانے اور اس کے معتدل طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہ ہاں ہیں۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے قاہرہ میں آسٹریلیا کے نئے سفیر، سفیر گلین مایلز کا استقبال کیا۔ گرینڈ امام نے آسٹریلوی سفیر کو ان کے سفارتی مشن کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے مصر میں ان کے کام میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آپ نے واضح کیا کہ الازہر کا منہج تمام شہریوں کے درمیان حقوق اور فرائض میں امن، بقائے باہمی اور مساوات کی اقدار کو مستحکم کرنے پر مبنی ہے، خواہ ان کے عقائد اور مذاہب کچھ بھی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے ممالک اپنے طلباء کو اس باوقار ادارے میں بھیجنے کے خواہ ہاں ہیں۔ تاکہ یہ اپنے ملکوں میں امن اور سماجی استحکام کے ستون بن سکیں۔
امام اکبر نے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ ثقافتی، دعوتی اور مذہبی تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے اور اماموں اور مبلغین کی تربیت کے لیے الازہر کی خواہش کا اظہار کیا۔اپنی طرف سے آسٹریلوی سفیر نے الازہر شریف اور اسلام کے اعتدال کو پھیلانے میں امام اکبر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دعوت، اماموں کی تربیت اور ازہری منہج کو پھیلانے کے میدان میں الازہر کے ساتھ تعاون بڑھانے کی اپنے ملک کی خواہش کا اعادہ کیا۔ تاکہ آسٹریلیا میں مسلمان بچوں کو اسلام کے وسطیت اور اعتدال پر پروان چڑھایا جائے۔