جاپان میں بین المذاہب تنظیم کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران۔۔۔ امام الاکبر نے فرمایا: الازہر عالمی امن اور سلامتی کے حصول کے لیے مذہبی اداروں کے ساتھ بات چیت کا خواہاں ہے۔
عزت مآب امام الاکبر، پروفیسر ڈاکٹر احمد طیب، شیخ الازہر شریف نے جاپان کی بین المذاہب تنظیم ایک وفد، جس کی سربراہی مسٹر شوٹائی یوکویاما کر رہے تھے ، ان کے دورہ قاہرہ کے دوران ملاقات کی۔ امام اکبر نے کہا کہ الازہرشریف کا ماننا ہے کہ انسانوں کے درمیان تعلقات کو کنٹرول کرنے والا قانون، تمام لوگوں کے درمیان تعاون، واقفیت اور یکجہتی ہے۔ چاہے وہ کسی بھی مذہب اور عقیدے سے تعلق رکھتے ہوں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ اس قانون کو قرآن کریم نے ایک سے زیادہ جگہوں پر مقرر کیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ الازہر مذہبی اداروں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کرنے اور مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے ساتھ نظریات اور وژن کے تبادلے کا خواہاں ہے۔ تاکہ تمام بنی نوع انسان کے لیے سلامتی اور امن حاصل ہو۔ دوسری طرف سے، شوٹائی یوکویاما نے مصر، الازہر کے ملک اور آسمانی مذاہب کے قلعے کا دورہ کرنے پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دنیا کے ممتاز ترین اسلامی ادارے الازہر شریف کے ساتھ تعاون کے لیے تنظیم کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ تاکہ وہ امن حاصل ہو سکے جس کا تمام توحیدی مذاہب اور انسانی تعلیمات نے مطالبہ کیا ہے۔